اقوام متحدہ ،28اکتوبر(یو این آئی )اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے کے سربراہ اسٹیفن اوبرائن نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کی جانب سے قائم کی گئی امدادی تنظیم یمن کی بحالی کے 244 ملین
ڈالر کی رقم فراہم کرے گی۔
مسٹر اوبرائن کے مطابق شاہ سلمان سینٹر برائے ریلیف اور انسانی امداد کے ساتھ آٹھ مختلف سمجھوتوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور جلد ہی ایک اور ایسے ہی ایگریمنٹ پر دستخط ہو جائیں گے۔